April 27, 2024
Science Berg School
Unit_2 Patriotism

|
1۔ حُب الوطنی کا
مطلب اپنے اآبائی وطن سے پیار یا اپنے ملک سے عقیدت ہے۔ ایک محب ِوطن اپنے ملک
سے پیار کرتا ہےاور ضرورت پڑنے پر قربانی دینے کے لیے تیار رہتا
ہے۔ لفظ "Patriota"لاطینی لفظ"Patriot" سے نکلا ہے جس کامطلب "ہم وطن"
ہے۔ یہ ایک قابل تحسین خوبی سمجھی جاتی ہے۔
|
|
2۔حب الوطنی لوگوں کو ملک اور قوم کے مفاد کی حفاظت کرنے کی طاقت
اور حوصلہ دیتی ہے۔ایک محب وطن کے لیےملک کی خود مختاری، سالمیت اور عزت وہ
اعلیٰ اقدار ہیں جن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ محب وطن ان اقدار کے تحفظ
اور حفاظت کے لیے قربانی دیتے ہیں۔
|
|
3۔ قائد اعظم محمد علی
جناح ایک عظیم معمارقوم اور محب وطن تھے۔ وہ بر صغیر کے مسلمانوں کی اقدار ،
ثقافت اور روایات کی حفاظت کرنا چاہتے تھے۔ اُنہوں نے ایک علیحدہ وطن حاصل کر کے
مسلمانوں کو اپنی شناخت کا احساس دیا, اُنہوں
نے فرمایا: ۔"ہمیں حب الوطنی کے جذبے کو ضرور اُبھارنا ہےجو ہم سب کو ایک متحد اور مظبوط قوم میں ڈھال دے"
|
|
4۔ حُب الوطنی کا جذبہ
ہمیں غیر ملکی حملے کی صورت میں چوکنا رکھتا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں ہمیں بہت
سی ایسی مثالیں ملتی ہیں جب لوگوں نے ملکی دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔
1971,1965اور کارگل کی جنگوں میں کئی
بہادرسپاہیوں نے اپنےوطن کی حفاظت کی کوشش میں اپنی جانیں دیں۔ کیپٹن محمد سرور،
میجر محمد طفیل،میجر عزیز بھٹی ، پائلٹ افسر راشد منہاس، میجرمحمد اکرم، میجر
شبیر شہید،کیپٹن کرنل شیر خاں اور حوالدار لالک جان نے آبائی سرزمین کے
لیےبہادری سے لڑتے ہوئےشہادت پائی۔ ان سب کو نشانِ حیدر سے نوازا گیا، یہ سب سے بٹا
فوجی اعزاز ہے جو اُن عظیم محب وطنوں کو دیا جاتا ہے جو وطن کی خاطر اپنی جانوں
کو قربان کرتے ہیں۔
|
|
5۔تاہم حب الوطنی ایک احسان ہی نہیں بلکہ یہ ایک زندہ جذبہ ہے جو
کسی قوم کو مسلسل متحرک رکھتا ہے اور اس کی راہنمائی کرتاہے۔ایس۔ڈبلیو سکاٹ کے
الفاظ میں حب الوطنی کے جذبے سے عاری شخص ایسا ہوتا ہے کہ:۔
"جس نے کبھی خود سے
نہ کہا ہو، یہ میری اپنی،اپنی سرزمین
ہے۔آدمی سانس لیتا ہے ایک مردہ روح کے ساتھ،"
|